Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی کا دھرنا ختم نہیں ہوا، وقفہ ہوا ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا دھرنا ختم نہیں ہوا بلکہ وفقہ ہوا ہے۔

بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں سینئر اینکر پرسن ارباب جہانگیر کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل عوام کی قوت خرید سے زیادہ آ رہے ہیں، گھر کا کرایہ 25 ہزار ہو اور بل 35 ہزار آئے تو کیسے ادا کریں؟۔

سابق امیر نے کہا کہ ہم جیسوں کے لیے بھی بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے، ہماری بات نہیں مانی گئی تو پھر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ آئی پی پیز کے معاہدے پر نظرثانی کرے۔

جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام کی برداشت اب ختم ہو گئی ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کو 45 دن کا موقع دیا۔

متعلقہ خبریں