سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میں پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے منالیں گے اور میری رائے بدلنے پر آمادہ کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سےمعافی مانگنے کی ضرورت نہیں، بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں، مجھےکسی سےذاتی دشمنی نہیں ہے۔
سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ میں نے سب کو سمجھانے کی کوشش کی، باقی لوگ بھی جلد اس حقیقت کا ادراک کر لیں گے۔



















