Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسٹیٹ بنک نے اپنی مانیٹری پالیسی کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، رپورٹ کے مطابق مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 ستمبر کو ہو گا۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق اگست میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح تک گئی ہے، ٹریژری بلز میں سرمایہ کاروں نے ایک سالہ مدت نیلامی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

نیلامی میں 700 ارب ہدف سے زائد 835 ارب کے بلز فروخت ہوئے، 6 اور 12 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ برقرار رہی۔

اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ 6 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ  17.73 فیصد پر آگئی ہے، جبکہ 12 مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 16.99 فیصد رہی۔

سرمایہ کاروں نے 12 ماہ مدت کے ٹی بلز میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی ہے اور 12 ماہ مدت کے 468 ارب مالیت ٹی بلز فروخت ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق 12 ستمبر کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات ہے جبکہ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار شرح سود میں 2 فی صد کمی کی توقع کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں