سید سجیل حیدر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کو روکنا اے این ایف کی اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد میں ڈائریکٹر اے این ایف سید سجیل حیدر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا۔ منشیات ہمارےمعاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
ڈائریکٹراے این ایف نے کہا کہ پاکستان منشیات کے پھیلاؤ سے شدید متاثر ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کوروکنا اے این ایف کی اولین ترجیح ہے ۔
سجیل حیدر نے کہا کہ پڑوسی ملک میں تیارہونے والی آئس کے استعمال میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہمسائیہ ملک میں پوست کی کاشت میں کمی آئی ہے۔
ڈائریکٹراے این نے کہا کہ خواتین وبچوں کا ڈرگ اسمگلنگ میں بطورآلہ کاراستعمال ہونا سنگین طر ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے لیے ہم سنب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سجیل حیدرنے مزید کہا کہ والدین، اساتذہ اور میڈیا کو منشیات کے خاتمے کے لیے تعاون کرنا ہوگا۔ اے این ایف نے مہم کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی۔



















