خیبر پختونخوا ہاؤس کے ترجمان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔
ترجمان کے پی ہاؤس کے مطابق علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں ہیں، وہ شام 7 بجے پشاور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ پروٹوکول اسٹاف نے وزیر اعلیٰ کو باہر نکلنے سے بھی منع کر دیا ہے۔



















