Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرموداتِ قائداعظم ہرسچے پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہے، مریم نواز

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فرموداتِ قائداعظم ہرسچے پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہے، قائد اعظم سے محبت وعقیدت کا تقاضا ان کے افکار کی پیروی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر پیغام میں کہا ہے کہ عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو سلام عقیدت۔ اللّہ تعالیٰ قائد اعظم کے درجات بلند فرمائے۔

مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ فرمودات قائداعظم ہرسچے پاکستانی کے لئے مشعل راہ ہے۔ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے خواب کی تکمیل کے لیے زندگی وقف کردی۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ قائد اعظم سے محبت وعقیدت کا تقاضا ان کے افکار کی پیروی ہے۔ انشااللہ پاکستان کو قائدِ اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے۔

مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ہمیں تعمیر و ترقی کے لیے متحد رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لیے محنت، ایمانداری اور دیانتداری کو شعار بنانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں