Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد میں نوید قمر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شامل تھے، جبکہ حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اٹارنی جنرل شامل تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پی پی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی دی گئی تجویز “چارٹر آف پارلیمنٹ” کو سراہا، انہوں نے کہا کہ چارٹر آف پارلیمنٹ سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہو گی۔

پی پی وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں