Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیربلدیات بلوچستان سردار سرفراز ڈومکی انتقال کر گئے

بلوچستان کے وزیربلدیات سردارسرفرازچاکرڈومکی انتقال کرگئے، صوبائی وزیربلدیات سرفراز ڈومکی نے گزشتہ ماہ جگرٹرانسپلانٹ کروایا تھا۔

قریبی ذرائع کے مطابق سردارسرفرازچاکر ڈومکی کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، سردارسرفراز ڈومکی جگرکےعارضے میں مبتلا تھے۔

صوبائی وزیربلدیات سرفراز ڈومکی کا جسد خاکی کراچی سے آبائی علاقے منتقل کیا جارہا ہے۔ سردارسرفراز ڈومکی کی تدفین انکے آبائی علاقے لہڑی میں کیا جائیگی۔

سردارسرفراز ڈومکی پی بی 8 سبی سے منتخب ہونے والے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی تھے۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے سردارسرفراز چاکرخان ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سردار سرفراز چاکرخان ڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردارادا کیا، سردارسرفراز چاکر خان ڈومکی موجودہ بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردارسرفرازچاکرخان ڈومکی کی رحلت سے گہرا صدمہ پہنچا، غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں