Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر اور وزیرِاعظم کا سردار سرفراز ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیرِاعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے وزیر بلدیات سردارسرفرازڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں صوبائی وزیربلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پراظہارِ تعزیت کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدرمملکت نے سردارسرفراز ڈومکی کی وفات پر گہرے رنج اورغم کا اظہارکیا۔

صدرآصف زرداری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سردار سرفراز ڈومکی کے ورثا کے ساتھ ہیں۔

صدر مملکت نے سردارسرفراز ڈومکی کی سیاسی خدمات کو سراہا اورمرحوم سرفراز ڈومکی کیلئے دعائے مغفرت، اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی بلوچستان کے وزیربلدیات سردارسرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم سرفراز ڈومکی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا کہ سردارسرفراز ڈومکی کی رحلت سے بلوچستان کی سیاست ایک مدبر اور بہترین سیاست دان سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو گئی۔

وزیرِاعظم نے مرحوم سرفراز ڈومکی کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبرکی دعا کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے وزیربلدیات سردارسرفرازچاکرڈومکی انتقال کرگئے، صوبائی وزیربلدیات سرفراز ڈومکی نے گزشتہ ماہ جگر ٹرانسپلانٹ کروایا تھا۔

متعلقہ خبریں