گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جشن عید میلادالنبیﷺ کا دن کسی چھٹی کا محتاج نہیں ہے۔
جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پرگورنر سندھ کی لیاقت آباد میں طیبہ مسجد پہنچے انہوں نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے لیاقت آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا خوشی کا دن کوئی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں نظام مصطفیٰ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کل گورنر ہاؤس میں نعت خوانی کی تقریب ہے، نعت خوانی کا سلسلہ پورے مہینے گورنر ہاؤس میں جاری رہے گا۔



















