اسلام آباد: افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی جانب سے بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔
افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل رحمت العالمین کانفرنس پر پشاور میں دعوت دی۔
افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے اور سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہُوئے ڈِڈھائی اور بے شرمی کے ساتھ اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے۔
قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اس کو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں، یہ غیر معمولی واقع ہے اور سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر پاکستان سے بھیجا جائے، افغان کونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب کا کوئی خیال نہیں ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ کو سفارتی اداب کی صریحاً خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے، سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔















