Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اربوں روپے جرمانے کی وصولی کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی

مختلف شعبوں میں کاروباری اجارہ داروں کے خلاف جرمانے کی وصولی کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔

مسابقتی کمیشن مختلف کاروباری اداروں پر 68 ارب روپے مالیت کے جرمانوں کی وصولی کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیشن نے پہلی بار ایک سال میں 7 کروڑ روپے کے جرمانے ریکور کر لیے ہیں، یہ جرمانے چینی، سیمنٹ، کوکنگ آئل، مشروبات اور پولٹری سیکٹر سے وصول کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک سامان، گلاس اور ای کامرس سیکٹربھی گمراہ کن مارکیٹ میں ملوث ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آٹوموبائل، ٹیلی کام سمیت مختلف سیکٹرز کے خلاف 559 کیسز زیر التواء ہیں۔

ذرائع کے مطابق شوگر سیکٹر کے ذمہ 44 ارب، ٹیلی کام سیکٹر 11 ارب روپے کا نادہندہ ہے، سیمنٹ سیکٹر کے ذمہ 6.3 ارب روپے کے جرمانے زیرالتواء ہیں۔

انشورنس سیکٹر کے خلاف 30 کروڑ روپے کے جرمانے ہیں، کار مینوفیکچرز 14 کروڑ روپے کے نادہندہ ہے جبکہ ان کے کیسزعدالتوں میں زیرالتواء ہیں۔

متعلقہ خبریں