Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر کا نان فائلر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر نے نان فائلر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف بی آرکا 12 ہزار 970 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف کا مشن پورا کرنے کے لیے یکم اکتوبر سے نان فائلر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاکھوں نان فائلرز کو حتمی ٹیکس نوٹس جاری کرنے کا پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

ایف بی آر نے نان فائلرز کی موبائل سمز، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنےکی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے جبکہ مالی سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانےکی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آڑ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے دگنا ودہولڈنگ ٹیکس وصول ہو گا، پہلی سہ ماہی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے انفورسمنٹ اقدامات میں تیزی آئے گی۔

رپورٹس کے مطابق 10 بڑے شعبوں سے اربوں روپے ٹیکس وصولی کا پلان ہے جس میں ریٹیل، ہول سیل، تعمیرات، صحت اور تعلیم بھی شامل ہے۔

ذرائع نے ایف بی آر کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایف بی آر کے پاس شہریوں کی ٹرانزیکشن کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔

نان فائلرزکی جانب سے پراپرٹی اور گاڑی کی سیل پرچیز پر پابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ٹیکس دہندگان کا وسیع پیمانے پر آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیکس چوری یا غلط معلومات کی صورت میں جرمانہ عائد ہوگا۔

متعلقہ خبریں