Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوبارہ گنتی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوارعبدالحکیم بلوچ کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوارعبدالحکیم بلوچ کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 231 ملیرکے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن ٹریبونل کا این اے 231 کے چار پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ گنتی کا حکم برقراررکھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ عبدالحکیم بلوچ کی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناع جاری کیا تھا۔

آزاد امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے خالد محمود کی درخواست پر این اے 231 کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

پیپلزپارٹی کےعبدالحکیم بلوچ نے الیکشن ٹریبونل کے دوبارہ گنتی کے احکامات کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں انھوں نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن ٹریبونل نے ہمارا مؤقف سنے بغیر چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version