وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ کر رہے تھے، وفد میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری عمر حیات خان، جوائنٹ سیکریٹری شیراز احمد شیرازی، سیکریٹری اطلاعات ارشد تنولی، ممبر گورننگ باڈی سینئر صحافی حسین احمد چوہدری، شکیل پسوال اور جہانگیر عباسی شامل تھے۔
وفد سے ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ورکنگ جرنلسٹس کی مشکلات سے آگاہ ہیں وفاقی حکومت صحافییوں کی ہیلتھ انشورنس پالیسی پر عمل پیرا ہے انفارمیشن منسٹری بیمار صحافیوں کے علاج معالجے میں بھرہور تعاون کر رہی ہے۔
وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ صحافیوں کی مشکلات کم ہوں کیونکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔
وفد نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی جرنلسٹس پروٹکشن بل آئی ٹی این ای اور ہاؤسنگ مسائل پر بھی توجہ دلائی جنہیں سیکرٹری اطلاعات نے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔



















