Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں کی مذمت، دفتر خارجہ

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی جارحیت یو این چارٹر اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے سےغیر مستحکم خطے میں امن وسلامتی کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، پاکستان لبنان کی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی کیلئے لبنانی عوام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں