آئی ایم ایف کےایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل ہے اور امید ہے قرض پروگرام منظور ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام منظور کر سکتا ہے۔
اگر عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کے لیے قرض پروگرام منظور کر لیتا ہے تو پاکستان کو 30 ستمبر تک پہلی قسط ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال آئے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا۔



















