واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالیناجارجیوا نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈا سرفہرست تھا۔
آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کو 37 ماہ میں 7 ارب ڈالر ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط رواں ماہ کے اواخر میں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیل آؤٹ پیکج کے تحت دوسری قسط بھی رواں مالی سال کے دوران ہی ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج سے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ختم ہو گیا ہے، جبکہ اس کے مثبت اثرات معیشت پر مرتب ہوں گے۔



















