Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف پیکج کی منظوری، وزیر اعظم کا اظہار اطمینان

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پیکج کی منظوری پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کیلئے محنت جاری رکھیں گے اور کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترسیلات زر میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔

شہباز شریف نے ترسیلات زر میں اضافے پر اوورسیز پاکستانی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونہی محنت جاری رہی تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف پیکیج میں معاونت کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا بالخصوص سعودی عرب، چین اور یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا اور انکی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں