Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کا انعقاد

کراچی آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے شرکت کی۔

آرٹس کونسل پاکستان میں منعقدہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں اس میگا ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

گورنر سندھ نے آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اس میگا ایونٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان 70 برسوں سے ایک نامور ادارے کے طور پر کھڑا ہے، ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ادب،فنون اور ثقافت کے فروغ، تعلیم اور تحفظ کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا انعقاد ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی ثقافتوں کو ایک جگہ پر جمع کرنے کی ایک شاندار مثال ہے۔

متعلقہ خبریں