اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 53 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
کمرشل بینکس کے ذخائر میں 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 87 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔



















