Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔

عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہاراسکالر شپ پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30 ہزارطلبہ کو اسکالر شپ دیا جائے گا۔

50 پبلک سیکٹریونیورسٹیز، 16میڈیکل کالجزاور131 گریجوایٹ کالجزکے طلبہ کو ہونہاراسکالر شپ دیا جائے گا۔

ہونہار اسکالر شپ لمز، فاسٹ، کامسٹ، نسٹ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور7 مزید ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیزکے طلبہ کو دیا جائے گا۔

ہونہاراسکالر شپ پروگرام کے تحت 8 سال میں 130 ارب روپے کے وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ ہونہاراسکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4 سالو ں میں ایک لاکھ 20 ہزارطلبہ مستفید ہوں گے۔

طلبہ Honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر اپلائی کرسکتے ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا، ہونہاراسکالرشپ پروگرام کا آغاز اہم سنگ میل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہونہاراسکالرشپ پروگرام مستحق اورہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔ ہونہاراسکالر شپ پروگرا م اعلیٰ تعلیم کےلئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کرے گا۔

وزیراعلٰی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ہونہاراسکالرشپ نوجوانوں کےاعلی تعلیم کے خواب پورے کرے گا۔ نوجوانوں کو اعلی تعلیم اوربہترین روز گارفراہم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں