Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقدمات کے اندراج کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کرنے کی ہدایت

عدالت نے پراسیکیوشن کو موصول ایک لاکھ بتیس ہزار مقدمات کے چالان کی تفصیلات بھی طلب کرلیں اورمقدمات کے اندراج کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔ 

لاہورہائی کورٹ میں عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کے معاملے پرعدالت نے مقدمات کے چالانوں کو عدالتوں کی کاز لسٹ میں شامل کرنے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو موصول ایک لاکھ بتیس ہزار مقدمات کے چالان کی تفصیلات بھی طلب کرلیں اورمقدمات کے اندراج کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ پولیس نے جو چالان پراسیکیوشن کو بھجوائے کیا عدالتی کاز لسٹ میں شامل ہوئے یا نہیں بتایا جائے۔ عدالت نے راضی نامہ کی بنیاد پرتمام ترنمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کررکھی ہیں۔

پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ پولیس نے پراسیکیوشن کو1 لاکھ 32 ہزار مقدمات کے چالان جمع کرائے۔ تصدیق کرتے ہیں کہ ایک لاکھ 30 ہزار مقدمات کے چالان پراسکیوشن کو وصول ہوچکے ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت کے روبرو ایڈیشنل آئی جی نے مقدمات کے چالانوں سے متعلق رپورٹ پیش کی، ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ بیس ہزارنو سو 79 مقدمات کے چالان التوا میں ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ 2022 کے مقدمات کے تمام چالان جمع ہوچکے ہیں۔ لاہورمیں 2023 کے 33 مقدمات کے چالان التوا میں ہے۔ فیصل آباد میں ابھی گیارہ ہزارمقدمات کے چالان التوا میں ہیں۔ فیصل آباد میں تمام چالان پندرہ دن میں جمع کرادیں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے منشیات کے ملزم عمران علی کی درخواست پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version