Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متاثرہ طالب علموں نے سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو چیلنج کر دیا

ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ میں مبینہ بے قاعدگیاں، متاثرہ طالب علموں نے سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو چیلنج کر دیا۔

ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے معاملے پرمتاثرہ طالب علموں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی،  درخواست میں سندھ حکومت، ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی، پی ایم ڈی سی اورایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

متاثرہ طالب علموں کے وکیل نوازڈاہری ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ 22 ستمبرکو ایم ڈی کیٹ کا داخلہ ٹیسٹ ہوا تھا، ٹیسٹ سے قبل ہی پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوچکا تھا۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ دو سو سوالات میں سے 160 سے زائد سوالات سوشل میڈیا پر تھے، متعدد طالب علموں نے 200 میں سے 2 سو نمبرز حاصل کیے ہیں۔

نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے اورداخلہ ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کروائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version