Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیپٹو پاور پلانٹس کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سی ایف او کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کے سی ایف او عامر غازیانی کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو با آسانی بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صنعتوں کو 2010 سے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کے الیکٹرک کراچی میں 50 ہزار سے زائد چھوٹے، درمیانے اور بڑے صنعتی یونٹس کو بجلی فراہم کر رہی ہے۔

سی ایف او کے الیکٹرک عامر غازیانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے سب سے کم ٹیرف ملا۔ کے کے آئی اور دھابیجی گرڈ اسٹیشنز اپنے کمشنگ کے آخری  مراحل میں ہیں اور ریکارڈ وقت میں تعمیراتی کام مکمل ہوئے۔

چیئرمین انرجی کمیٹی کورنگی ایسوسی ایشن ریحان جاوید کا کہنا تھا کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کو قدرتی گیس فراہم کی جارہی ہے، اس سے صرف چند کاروباری گروپوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

 ریحان جاوید کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو فراہم کی جانے والی 100 ایم ایم سی ایف ڈی سبسڈی کی مد میں 80 ارب روپے کی بچت کر سکتی ہے۔

چیئرمین انرجی کمیٹی کورنگی ایسوسی ایشن ریحان جاوید کا مزید کہنا تھا کہ گرڈ کو بیک اپ کے طور پر استعمال کرنے والی کیپٹیو انڈسٹریز کی وجہ سے گرڈ پر موجود صارفین کو کیپسٹی چارجز کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔

متعلقہ خبریں