Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، شرجیل انعام میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی کانفرنس ہونے جا رہی ہے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل کراچی میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک جماعت کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا، مذہبی جماعتوں نے بھی مارچ کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تصادم کو روکنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، جن تنظیموں نے احتجاج کیا انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی تنظیموں کے لوگ بھی سڑکوں پر آئے ہوئے تھے، انہوں نے نہ صرف مظاہرے کئے بلکہ پولیس پر حملے کئے، پولیس موبائل جلائی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے تشدد کی راہ اختیار کی، حکومت سندھ نے گرفتاریاں کی ہیں، حکومت سندھ کا مقصد یہ تھا کہ کوئی تصادم، لڑائی جھگڑا نہ ہو، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر دہشت گردی کے مقدمے درج ہوئے ہیں، چاہتے ہیں لوگ پر امن رہیں، ملک اور صوبے کو آگے لے کر جائیں، حکومت دفعہ 144 بہت سے پہلوؤں کو نظر میں رکھ کر نافذ کرتی ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ قانون کا اطلاق سب پر ہوت اہے، سب کا فرض ہے قانون کی پاسداری کریں۔

متعلقہ خبریں