Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ کی زیرصدارت اجلاس

سندھ کے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ناصر حسین شاہ نے قابل تجدید انرجی کے پروجیکٹ کے سی ایس آر سے متعلق جائزہ لیا، انہوں نے ہدایت کی کہ سی ایس آر سے متعلق اقدامات متعلقہ منتخب نمائندوں کو بتائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے، پلیٹ فارم میں محکمہ توانائی، سندھ حکومت اور متعلقہ نمائندے شامل ہوں۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کو آرڈی نیشن کیلئے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جائے، مقامی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے فاؤنڈیشن قائم کیا جائے، کمپنیز کے مسائل وفاقی، صوبائی سطح پر حل کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیپرا اور دیگر حوالوں سے مشکلات دور کی جائیں گی، سی ایس آر کے ذریعے اسکولز اور اسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔

صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پینے کے پانی اور روزگار کے مسائل بھی سی ایس آر کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں