Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئینی ترمیم کا معاملہ؛ قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم منظورکرانے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ایک روز قبل منعقد کرنے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس بھی ایک روز قبل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس اٹھارہ اکتوبر کی بجائے سترہ اکتوبر کو چاربجے طلب کیے جارہے ہیں، پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کل ساڑھے بارہ بجے کی بجائے اب وقت تبدیل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اب کل ساڑھے بارہ بجے کی بجائے کسی اور وقت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کے بیرون ملک ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو وطن واپس پہنچنے کی ہدایات دے دی گئیں۔ اسلام آباد سے باہراپنے حلقوں میں موجود ارکان کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں