وزیراعلٰی پنجاب نے کہا ہے کہ دین اسلام خوراک کی نعمت کی قدرکرنے اور ضیاع سے بچنے کی تاکید کرتا ہے۔
خوراک کےعالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھرمیں لاکھوں افراد بھوک کا شکارہوں اور کروڑوں ٹن خوراک ضائع ہونا لمحہ فکریہ ہے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ دین اسلام خوراک کی نعمت کی قدرکرنے اورضیاع سے بچنے کی تاکید کرتا ہے۔ گھر، ہوٹل اورتقریبات میں خوراک کا ضیاع روکنے کے لیے مہذب رویہ اپنانا ہوگا۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ کھانا نکالنا یا ضائع کرنا بے حسی کے مترادف ہے۔ خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، خلاف ورزی پرکارروائیاں ہو رہی ہیں۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج خوراک کے ضیاع سے بچنے کا عہد کریں اور اپنی نسلوں کے لیے محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں۔ مل کر، ہم ایسا معاشرہ بنائیں جہاں خوراک ہر ایک کی دسترس میں ہو۔



















