Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترمیم نے پاکستان کے جمہوری اور عدالتی سیاہ باب میں اضافہ کیا، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ میریٹ پرچیف جسٹس پاکستان کا تقررہونا تھا اب پارلیمان کرے گی۔ یہ کارروائی عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے کافی عرصے سے جاری تھی۔

اسلام آباد میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جو کام کرتی ہے اس کے گلے پڑ جاتی ہے۔ احتجاج اور عدالتی کارروائی کا مشورہ کرکے قدم اٹھائیں گے۔

آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے پر مشاورت کررہے ہی ں، کل پی ڈی ایم تھری عملی طور پر ایکٹیو تھی۔ جو نہیں بکتے وہ بھی تو پارٹی کا حصہ ہوتے ہیں۔ افسوس کل بلاول بھٹو نے آئین کی روح کو متاثر کیا۔

میریٹ پرچیف جسٹس پاکستان کا تقرر ہونا تھا اب پارلیمان کرے گی۔ یہ کارروائی عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے کافی عرصے سے جاری تھی۔ ترمیم نے پاکستان کے جمہوری اور عدلیہ کے سیاہ باب میں اضافہ کیا۔

بہت اچھا ہوتا اگر پی ٹی آئی پراسس کا حصہ نہ بنتے۔ حکومت نے مہنگائی اور بجلی کی قیمت کم نہ کی۔ خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے جیسے کوئی کامیابی حاصل کی ہو، پارلیمنٹ میں آدھے سے زیادہ لوگ ہیں جوجیتے ہیں نہیں۔

حکومت نے انصاف کو یرغمال بنالیا ہے، پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کا بائیکاٹ کرکے اچھا کیا، ملک میں بجلی وگیس کے بلوں میں کمی ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں