اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی درخواست منظورکرتے ہوئے ضمانت پررہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟
ایف آئی اے پراسیکیوٹرعمیرمجید نے جواب دیا کیوں کہ پبلک آفس ہولڈر بانی پی ٹی آئی تھے، اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ تو جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اُس کیس میں بھی شوہرکو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹرعمیرمجید نے جواب دیا کہ یہ کیس اُس سے تھوڑا مختلف ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ توشہ خانہ کی تحفے کی قیمت کا درست تخمینہ آکشن کے ذریعے ہی لگایا جا سکتا ہے، آپ کسی شاپ سے گھڑی لے کر نکلیں اور پھر بعد میں اس کی قیمت لگوائیں تو کیا قیمت لگے گی؟
