Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط، مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔ 

جسٹس منصورعلی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسٰی کو خط میں لکھا کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں اورتاریخ کبھی معاف نہیں کرتی، پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پرفل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بنچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے نیا خط 23 اکتوبرکو لکھا۔ خط میں سرتھامس مورے کا قول بھی نقل کیا گیا ہے۔ خط چیف جسٹس کو بطور سربراہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی لکھا گیا۔

جسٹس منصورعلی شاہ کو ٹیکس سے متعلقہ نظرثانی کیس میں بنچ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت 21 اکتوبر کو ہونا تھی جس سے قبل جسٹس منصور نے خط لکھا۔

متعلقہ خبریں