پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبا سیون اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دروزبا سیون مشقوں کی اختتامی تقریب انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی۔
دو ہفتے پر محیط مشقوں کا آغاز 13 اکتوب کو ہوا تھا، دروزبا 7 کے دوران پاکستان آرمی کی سپیشل فورسز اور روسی فوج کے 54 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، روس کے سفیر البرٹ خوریف نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے دوران پاکستانی اور روسی دستوں نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دروزبا سیون کا مقصد برادر ملکوں کے درمیان تاریخی عسکری روابط کو فروغ دینے کے ساتھ ڈرلز، حکمت عملی اور تکنیکی استعداد کار میں نکھار لانا تھا۔



















