وزیراعظم شہبازشریف31 اکتوبر کو قطر کے دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پردورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف دوحہ میں پاکستانی نوادرات، آرٹس وکلچر کی نمائش کا افتتاح کرینگے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف امیرقطراوراعلی قطری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قطری سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔



















