Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی کانگریس اراکین نے پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات کی غلط عکاسی کی، ارکانِ پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

160 پاکستانی ارکان پارلیمنٹ نے کانگریس ارکان کے امریکی صدرکولکھے گئے خط پر تتشویش کا اظہار کیا ہے۔

160 پاکستانی ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط میں تشویش کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ کانگریس کے 62 اراکین نے پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات کی غلط عکاسی کی، کانگریس ارکان کا خط پاکستان کی ایک مخصوص سیاسی جماعت کے بیانیے کو تقویت دیتا ہے۔

اراکین پارلیمنٹ نے لکھا کہ 62 کانگریسی اراکین کا امریکی صدرکو خط پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، خط مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے مس انفارمیشن کی بنیاد پرلکھا گیا۔

پاکستانی اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد، مجرمانہ دھمکیاں متعارف کرائیں، نو مئی 2023 کو بڑے پیمانے پرہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑکی۔

اراکینِ پارلیمنٹ کے خط کے متن کے مطابق ہجوم کو پارلیمنٹ سرکاری ٹی وی کی عمارت پرحملے کے لیے اکسایا، بانی پی ٹی آئی نے انتشاری سیاست سے اگست2014 اورمئی 2022 میں ملک کو مفلوج کیا۔

متعلقہ خبریں