دبئی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہو گیا ہے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں میں فریکچر ہو گیا تھا۔
صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسپتال میں صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا۔
ڈاکٹرز نے صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کر دیا ہے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔



















