Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کے جہاز نے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا

پاک بحریہ کے جہاز نے خلیج عدن کے گہرے سمندر میں پھنسے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیروں کو ریسکیو کیا۔

ایرانی ماہی گیروں کی کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی، ایرانی کشتی نے اپنی کشتی سے ایک رکن کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے ماہی گیروں کو امداد فراہم کی اور پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے کشتی کے انجن کی مرمت کی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ امدادی آپریشن پاک بحریہ کےعزم کو ظاہر کرتا ہے، پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات ہے۔

متعلقہ خبریں