وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (PBA) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم نے نو منتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان کو مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم کی تمام دیگر نومنتخب عہدیداران بشمول سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اطہر قاضی کو بھی مبارک باد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی بی اے کے تمام نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ نئے منتخب شدہ عہدیداران براڈ کاسٹنگ اور براڈکاسٹنگ ہاؤسز کے مسائل کے حل اور ایسوسی ایشن کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ امید ہے کہ نئے منتخب شدہ عہدیداران پاکستان میں براڈکاسٹنگ کو بین الاقوامی معیار سے آہنگ کرنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے.



















