Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل پر ایران کے حملے کا امکان

واشنگٹن: امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل پر ایران کے حملے کا امکان ہے۔

امریکہ نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی حملوں سے نہیں روک سکیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہہ چکے ہیں کہ ایران کے خلاف اقدمات پر امریکئ اور اسرائیل کو سخت جواب ملے گا۔

تہران سے تقریب میں خطاب کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ دشمنوں کو جان لینا چاہیے، ایران کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے دعوٰی کیا تھا کہ ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ان کے لیے ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version