کل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے حکمران اتحاد کے ارکان کو کل صبح تک ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آباد میں موجود ارکان پارلیمنٹ کو اگلے دوتین روز تک اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
حکومت نے بیرون ملک موجود ارکان پارلیمنٹ کو کل صبح تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی، پارلیمانی وفد ایشئین پارلیمنٹیرینز کانفرنس میں جانا تھا اسے بھی مختصر کردیا گیا۔
اب ایشیئن پارلیمنٹنیرز کانفرنس میں کل صرف دو رکنی وفد شرکت کے لئے روانہ ہوگا۔
ایشئین پارلیمنٹریننز کانفرنس میں سینیٹر عرفان صدیقی اور رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ شرکت کریں گے۔



















