لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو قانونی کاروائی کی ہدائت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ کو ہائی کمیشن کی گاڑی پر ہوئے حملے پر قانونی کاروائی کے لیے اجازت مانگی تھی۔
وزارت خارجہ نے ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملے کے تناظر میں قانونی کاروائی کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن وزارت خارجہ کی ہدایت پر برطانوی پولیس کو درخواست دے گا۔



















