وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔
وزیرِ اعظم نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کرنے پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کی بڑی تخریب کاری کو روکا۔
بلوچستان میں دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ہیں. مجھ سمیت پوری قوم ایف سی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے.



















