امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آج امریکی تاریخ کا سب سے اہم دن ہوگا۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ آج سرکاری طور پر الیکشن کا دن ہے، آج امریکی تاریخ کا سب سے اہم دن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے والوں کا جوش وخروش دیدنی ہے، ووٹرز امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانا چاہتے ہیں، لائنیں لمبی ہونے والی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے آپ کی ضرورت ہے، آپ اپنا ووٹ دیں چاہے کتنا وقت لگے، لائن میں رہیں، ریڈیکل کمیونسٹ ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ آپ گھر چلے جائیں۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ساتھ ملکر، زبردست فتح حاصل کرنے اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے جا رہے ہیں۔
