Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدارتی انتخابات؛ ووٹنگ میں پاکستانی کمیونٹی بھی سرگرم

امریکا میں صدارتی الیکشن کیلئے جاری ووٹنگ میں پاکستانی کمیونٹی زبردست طریقے سے سرگرم ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن میں پاکستانی امریکی ووٹرزبھی بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کا جھکاؤ ریپبلیکن پارٹی اورڈونلڈ ٹرمپ کی طرف نظرآرہا ہے۔

امریکی صدارتی الیکشن کیلے جاری ووٹنگ ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ الیکشن میں پاکستانی کمیونٹی زبردست طریقے سے سرگرم نظرآتی ہے۔

پاکستانی ووٹرزکا کہنا ہے ہم ان امیدواروں کی حمایت کررہے ہیں جو غزہ میں امن اور امریکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں

متعلقہ خبریں