Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا یوم اقبال کے حوالے سے تقریب سے خطاب

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے خوشی کا دن ہے، عرفان بیگ نے آج مجھے نظم پیش کر کے احسان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آتے ہی بے نظیر اسکالر شپ کا آغاز کیا، حکومت بلوچستان فلی فنڈڈ اسکالر شپ دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سن 2000 سے اب شہید تک ہونے والے افراد کے بچوں کی کفالت کا فیصلہ کیا، نوجوانوں کی حکومت کی ناراضگی بنتی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ  یہ ریاست رسول اللہ کی ریاست ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، ہماری پہلی پہنچان پاکستان ہے، ہمیں سازشوں سے خود کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان سوال اور تحقیق کریں، ہمیں اپنے ملک کے ساتھ وفادار رہنا ہے، نوجوانوں کو اسکلز سکھانے کے لئے پروگرام کروائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نوکریاں بیچنے کا سلسلہ بند کروایا، حکومت اپنے نوجوان کو ہر سہولت فراہم کریگی، ہم بلوچ پچیوں کو تعلیم دینے کے لئے بیرون ملک بھجوا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر بلوچ بچیوں کو دہشتگرد بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں