Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی عوام نے اسٹیٹس کو کے خلاف ووٹ دیا، حسین حقانی

پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں عوام نے اسٹیٹس کو کے خلاف ووٹ دیا۔

بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن عادل عباسی کے پروگرام، ’بول عادل عباسی کے ساتھ‘ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ امریکی اکثریت حالات سے خوش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ڈیموکریٹک پارٹی کو اسٹیٹس کو کی علامت بنا دیا ہے، اسی لیے عوام نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔

حسین حقانی نے کہا کہ لوگوں کی ڈونلڈ ٹرمپ سے امیدیں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ حالات کو بدلنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سب سے زیادہ سفید فام طبقے نے سپورٹ کیا، الیکشن میں ہیلری کلنٹن کو زیادہ اور اب کمالا ہیرس کو کم ووٹ ملے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تعصب ایک حقیقت بھی ہے، ووٹرز کی بڑی تعداد اسقاط حمل کو قانونی کرنے کی حامی نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا آنا روس کےلیے اچھی خبر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ یورپ کے تحفظ کو امریکہ کی ذمہ داری نہیں سمجھتے، خوش فہم کا دل نہیں توڑنا چاہئے، ڈونلڈ ٹرمپ کچھ  دو کچھ لو پر یقین رکھتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کےلیےٹرمپ کچھ کیوں کریں گےمنطق سمجھ نہیں آتی، سوشل میڈیا کے شوشوں نے شوشہ چھوڑا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو تو پی ٹی آئی کا پورا نام بھی نہیں پتا ہوگا۔

سابق سفیر حسین حقانی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کا راستہ اب تک کامیاب نہیں رہا۔

متعلقہ خبریں