Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسموگ کے باعث مختلف شہروں سے کراچی جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی

اسموگ کے باعث مختلف شہروں سے کراچی جانے والی ٹرینوں کے اوقات کارمیں تبدیلی کر دی گئی۔

قراقرم ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 5 بجکر 45 منٹ پرلاہور سے روانہ ہوگی۔ بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر4 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 6 بجکر 45 منٹ پرلاہو سے اورپاکستان ایکسپریس کراچی کیلئے دوپہر1 بجکر 30 منٹ کی بجائے سہ پہر 3 بجے فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔

ملت ایکسپریس کراچی کیلئے شام 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے 6 بجکر 35 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی جبکہ جعفرایکسپریس آج کوئٹہ اور پشاورسے روانہ نہیں ہوگی۔

پاکستان ریلوے کی ہدایت کے مطابق مسافر حضرات اپنا ریفنڈ بزریعہ آن لائن یا قریبی ریزرویشن آفس سے لے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں