Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 2 بجے شروع ہو گا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 2 بجےشروع ہو گا، کل کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوگا۔

اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق جوابات دئیے جائیں گے۔

اجلاس میں حکومتی بزنس میں آڈٹ رپورٹ آف دی اکائونٹس آف یونین ایڈمنسٹریشن، سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد آف دی آڈٹ ائیر 2016-17 سمیت سات مختلف آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی،

اجلاس میں تحاریک التوا ئے کار، تحریک استحقاق سمیت نقطہ اعتراض پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں