Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات ہوئی۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک جمہوریہ چیک دیرینہ تعلقات کثیر الجہتی شعبوں پر محیط ہیں۔

دونوں ہم منصب کے درمیان اقتصادی ترقی، مشترکہ علاقائی اورعالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ چیک کی کمپنیز کو سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سلامتی، پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی حالیہ دور میں اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے، گرین انرجی کوفروغ دینے کیلئے شراکت داروں کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں