Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وی پی اینز کی بندش یا بلاکنگ کے معاملے میں ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے

وی پی اینزکی بندش یا بلاکنگ کے معاملے میں ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیررجسٹرڈ VPNs کی بندش ملکی سالمیت کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے، پی ٹی اے کی جانب سے بے تحاشا غیرقانونی یو آر ایلز (URLs) اورغیراخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان URLs اورویب سائٹس کی فرانزک چھان بین کے بعد ہو شربا انکشافات سامنے آئے ہیں، دہشتگرد VPNs کا استعمال کر عناصراپنی شناخت چھپا لیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردان غیرقانونی VPNs کے ذریعے پروپیگنڈہ اورجعلی معلومات کی تشہیرکرر ہے ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد اکاؤنٹس کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گمراہ کن مواد کا پھیلاؤان غیررجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے آسانی سے ممکن ہے، دہشت گرد اپنی شناخت چھپا کر دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیرمصدقہ وی پی این کے استعمال سے دہشت گرد بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں جس کا فوری تدارک ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں